[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب وزیر خارجہ علی باقری نے ٹویٹر پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ اربوں ڈالر کے ایرانی اثاثے جو کہ کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر امریکہ کے قبضے میں ہیں، جاری کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کو امریکہ کے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی ضروری ضمانت مل گئی ہے۔