مسلمانوں کے روشن مستقبل کے لیے علمی اور فکری پہلوؤں پر تبادلہ خیال

بیدر:30 نومبر (سفیر نیوز )
آج بروز ہفتہ، شہر علم و دانش شاہین، محمد آباد بیدر میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار “مسلمانان ہند کے لیے مسلم دانشوروں کا وژن 2047” میں حجت‌الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پور، نمائندہ محترم ولی فقیہ، مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے تاریخی شہر بیجاپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبداللہ پونے کر کو مسلمانوں کے لیے جدید تعلیمی اداروں کے قیام میں پچاس سال سے زائد خدمات انجام دینے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر عبداللہ پونے کر نے اپنی زندگی مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے وقف کر دی اور ان کی خدمات کو اس سیمینار میں خاص طور پر سراہا گیا۔

یہ سیمینار بیدر کے اس تاریخی مقام پر منعقد ہوا، جو تقریباً چھ صدی قبل ایرانی مہاجرین کے ذریعے بہمنی سلطنت کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ پروگرام میں کویت کے میونسپل چیئرمین فر عبّاس علی کمال انجینئر مصطفیٰ عبّاس ڈر علی زا ئی کے علاوہ دانشوروں، علما، اور ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے مسلمانوں کے روشن مستقبل کے لیے علمی اور فکری پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *