دائرہ میر مومنؒ میں پتھر کا مکان جو قدیم عاشورہ خانہ ہے کالے جادو کا مرکز بنادیا گیا۔
حیدرآباد۔16/نومبر(سفیرنیوز)دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی جو شہر حیدر آباد کا قدیم و عظیم قبرستان ہے جس میں اللہ کے محبوب بندوں کے مزارات کے علاوہ تین بڑی بارگاہیں حضرت سید شاہ چراغ رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت سید نور الہدی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت میر محمد مومن رحمۃ اللہ علیہ کے مقدس بارگاہیں موجود ہیں جو مرجع خلائق خاص و عام ہے یہاں بلا تفریق مذہب و ملت مسلک و مشرب زائرین کی آمد و رفت جاری رہتی ہے اور ہر کوئی یہاں روحانی سکون حاصل کرتا ہے اور یہ قبرستان اور بارگاہیں
راست وقف بورڈ کی نگرانی میں ہے لیکن اس مقدس سرزمین
دائرہ میں جہاں خاک شفا یعنی کربلا معلی کی مٹی ڈالی گئی ہے اس مٹی میں سنی و شیعہ دفن ہونا باعث سعادت سمجھتے ہیں اور یہ ہر دو طبقہ کی آخری آرام گاہ ہے جو بلا کسی اختلاف کے باحسن خوبی تدفین کے انتظامات ہوتے ہیں شہر حیدرآباد کا یہ واحد قبرستان ہے جو سنی اور شیعہ کے لیے ایک مقدس جگہ ہے اور یہاں پہلو بہ پہلو قبور نظر آئیں گے جو سنی اور شیعہ کے اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت ہے لیکن ایک تشویش ناک پہلو یہ عوام کے سامنے آیا ہے کہ اس مقدس قبرستان میں چھوٹی گیٹ کے اندر پتھر کا مکان سے مشہور قدیم اس عاشور خانے میں غیر سماجی عناصر ایمان سے عاری جس کو درگاہ میر مومنؒ کی
جاروب کشی کے لیے مقرر کیا گیا تھا وہ زائرین کو ورغلا کر اس پتھر کے مکان میں جو قدیم عاشور خانہ ہے کالے جادو کے ذ ریعہ علاج کرنے کا جھانسہ دے کر بھولے بھالے مسلمانوں کو کفر و شرک کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے چنانچہ چند دن قبل اس دائرہ میں کالے جادو کا ثبوت بھی برآمد ہوا جس کی اطلاع سید رشید حسین اور مولانا عرفان جعفری نے ایم ایل اے حلقہ چار مینار جناب میر ذوالفقار علی صاحب کو اطلاع دی اور ایم ایل اے صاحب نے آ کر مشاہدہ بھی کیا جس کی اطلاع سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہوئی اس عاشور خانہ میں اور درگاہ میں عملیات کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس پر محکمہ انتظامیہ اور وقف بورڈ تماشائی بنا ہوا ہے جو لوگ بارگاہوں کی زیارت کے لیے آتے ہیں ان کو گمراہ کرتے ہوئے ناپاک عملیات کے دلدل میں ڈھکیلا جا رہا ہے اس تعلق سے سید رشید حسین چیئرمین ہیومن جسٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایک میمورنڈم ریاستی وقف بورڈ کو دیا گیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس قدیم عاشور خانہ کو سیل لگا دیا جائے اور درگاہ میر مومنؒ میں وقف بورڈ کی جانب سے خادم و نگران کار مقرر کیا جائے وقف بورڈ کے علاوہ محکمہ پولیس میں بھی شکایت کی گئی ہے مولانا عرفان جعفری پریسیڈنٹ، محمد غوث چیئرمین آلیر ڈسٹرکٹ، سید اصغر حسین فرشوری سفیر ٹی وی، محمد سلیم اور عمیر نے وقف بورڈ پہنچ کر میمورنڈم پیش کرنے کے بعد میڈیا کے ذریعہ زائرین اور مسلمانوں کو آگاہ کیا ہے کہ جو اس کالے جادو گرکے چکر میں پڑے ہیں وہ توبہ کریں اور اپنے ایمان کا محاسبہ کرے اور اس جادوگر کے خلاف مقامی پولیس میں شکایت
درج کروائیں مولانا عرفان جعفری نے ریاست وقف بورڈ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس عاشور خانہ کو وقف بورڈ اپنے تحویل میں لیتے ہوئے مقفل نہیں کیاگیا اور درگاہ میر مومنؒ میں وقف بورڈ کی جانب سے نگران کار مقرر نہیں کرے گی تو سید ہیومن جسٹس آرگنائزیشن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس سرغنہ جادوگر کوگرفتارکرنے کامطالبہ کیا۔