عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)

[]

پال گھر: مہاراشٹرا کے پال گھر ضلع کے ایک اسپتال میں سانپ کے زہر سے متاثر ایک قبائلی شخص پر اس کے عزیزوں نے مبینہ طور پر ٹونے ٹوٹکے کیے اور اس دوران اس شخص کی طبیعت اور بگڑگئی۔

عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد مریض کو علاج کے لیے پڑوسی مرکزی زیر انتظام علاقہ دادر اور نگر حویلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

تلاسری تعلقہ کے کرج گاؤں کے ساکن سوما ٹھاکرے کو منگل کی شام سانپ نے ڈس لیا۔ اسے تلاسری تعلقہ ایک دیہی دواخانہ لے جایا گیا۔

ضلع سیول سرجن ڈاکٹر سنجے بوڈاڈے نے چہارشنبہ کو پی ٹی آئی کو بتایا کہ مریض کے ایک رشتہ دار نے ڈاکٹروں کی ٹیم کی مخالفت کے باوجود مبینہ طور پر اسے ”مقدس پانی“ (توہم پرستی کے تحت اسے ٹھیک کرنے کے لیے) دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ رشتہ داروں نے اس کا ویڈیو بھی ریکارڈ کیا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

اسپتال کے ڈاکٹر پردیپ بھارتی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مریض کا خون بہتا رہا اور اس کی حالت بگڑگئی۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ رشتہ دار اسے دادا اور نگر حویلی کے ایک ہسپتال لے گئے۔ تلاسری ہسپتال کے ایک میڈیکل آفیسر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کام کرنے کے دوران ہونے والے جوکھم کی وجہ سے انہوں نے ہسپتال کے لیے پولیس تحفظ طلب کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *