[]
حیدر آباد: دکن بلاسٹر کے زیر اہتمام 94 ویں اولڈ سٹی میگا جاب میلہ کا آج گلزار فنکشن ہال پنجہ شاہ میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
جاب میلہ میں 45 مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا اور تقریباً ایک ہزار نوکری کے خواہشمند نوجوانوں نے اس جاب میلہ میں حصہ لیا۔
انٹرویو میں منتخب 150 اُمیدواروں کو ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون سائی چیتنیہ نے آفر لیٹر تقسیم کئے۔
دکن بلاسٹر کے بانی منان خان انجینئر نے بتایا کہ آج کا جاب میلہ گلزار فنکشن ہال کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
جاب میلہ میں جن کمپنیوں نے حصہ لیا ان میں انفارمیشن ٹکنالوجی، ٹیلی کام، بینکنگ، فینانشیل سرویسس، ایف ایم سی جی آٹو موبائیلس، میڈیکل فارما، ایجوکیشن اور ڈیجیٹل مارکٹنگ شامل ہیں۔ دکن بلاسٹر کے میر برکت علی خان، میر مفیض علی خان نے جاب میلہ کی نگرانی کی۔