منڈپ میں لڑکی کی ہنگامہ آرائی، محبت میں دھوکہ کا الزام، شادی روک دی گئی۔ دلہا گرفتار

[]

حیدرآباد: محبت کے نام پر دلہے کی جانب سے دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایک لڑکی کے شادی کے منڈپ میں گھس آنے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر شادی روک دی گئی اوردلہے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ شادی ضلع کے جُکل کے ایک شادی خانہ میں ہورہی تھی کہ اچانک یہ لڑکی شادی کے منڈپ میں پہنچ گئی اور اس نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کہاکہ دلہا پرشانت اس سے محبت کرتا تھا اور ا س نے شادی کی یقین دہانی کروائی تھی –

تاہم اب وہ اپنے اس وعدہ سے منحرف ہوگیا اور اس کو دھوکہ دیتے ہوئے دوسری لڑکی سے شادی کررہاہے۔لڑکی کے اس الزام پر وہاں موجود مہمانوں کے ساتھ ساتھ دلہن کے رشتہ دار بھی حیرت زدہ ہوگئے۔لڑکی کی اس ہنگامہ آرائی کو بعض افراد نے روکنے کی کوشش کی تاہم اس سے ان کا جھگڑا ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دلہے کو گرفتار کرلیا جس کے نتیجہ میں یہ شادی روک دی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *