ایرانی صدر کراچی روانہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی آمد پر وزیر اعلی اور گورنر سندھ صدر رئیسی کا خیرمقدم کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی معززین کی آمد کے پیش نظر سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز آج بند رہیں گی، نجی دفاتر اور نجی تعلیمی ادارے بھی نہیں کھلیں گے، سرکاری دفاتر بھی آج بند رہیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو گئے ہیں، شہر قائد میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *