حزب اللہ نے اسرائیل پر اپنی برتری ثابت کردی، فنانشل ٹائمز

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز نے گذشتہ دنوں لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے “عرب العرامشہ” پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملے کو اسرائیلی جدید ٹیکنالوجی روکنے میں ناکام رہی۔ آئرن ڈوم نصب ہونے کے باوجود حزب اللہ نے کامیاب حملہ کرکے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

انگریزی جریدے نے مزید کہا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل حملوں کا نیا دور شروع ہوا ہے جس کا مقابلہ کرنے میں اسرائیل میں ناکام رہا ہے۔

اخبار نے کہا ہے کہ جس وقت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل کے خلاف کاروائی کی اس دوران حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں اور صہیونی جاسوسی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

اخبار کے مطابق لبنانی تنظیم نے ابھی تک اپنے جدید جدید ہتھیاروں کو استعمال نہیں کیا ہے۔ اس کے باوجود “عرب العرامشہ” کے اہم فوجی اڈے کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے کامیاب نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ لبنانی تنظیم نے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز اسرائیل کے جاسوسی اور دفاعی مرکز پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور صہیونی بریگیڈ عتسونی 6 کے سربراہ سمیت متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *