حلقہ پارلمینٹ نظام آباد بی آر ایس پارٹی امیدوار باجی ریڈی گوردھن کی واکرس سے ملاقات

[]

نظام آباد 21/اپریل (اردو لیکس)حلقہ پارلمینٹ نظام آباد بی آر ایس پارٹی کے ایم پی امیدوار مسٹر باجی ریڈی گووردھن نے سابق رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالا گنیش گپتا کے ہمراہ آج نظام آباد آئی ٹی آئی گراؤنڈ میں صبح کی وارننگ واک کرنےوالوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کی خیر خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے مختلف مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ان کے ہمراہ اسپورٹس میں حصہ لیا

 

علاوہ ازیں انہوں نے مقامی ٹفن سنٹر پر ناشتہ کے لئے آنے لوگوں سے ملاقات کی اور آئندہ پارلیمانی الیکشن میں ان کی تائید و حمایت کرنے اور کار کے نشان کو ووٹ دینے کی اپیل کی قبل از واکرس کی جانب سے باجی ریڈی گوردھن و بیگالا گنیش گپتا کا خیر مقدم کیا گیا اس پروگرام میں سٹی میئر نیتو کرن ، سرپا راجو، سریجیت سنگھ، سدانند، گندلا لنگم، پروین، مہیندر، نیل گیری راجو، انل واکرس ایسوسی ایشن پرتھوی راج پارٹی کے لیڈر اور کارکن موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *