آئندہ ہفتہ وزیراعظم مودی کا دورہ حیدرآباد

[]

حیدرآباد: بی جے پی کی اعلیٰ قیادت لوک سبھا انتخابات میں دہرے ہندسے میں نشستں جیتنے کے مقصد سے تلنگانہ کا دورہ کرے گی۔ بی جے پی، جس نے پہلے ہی انتخابی مہم کو تیز کر دیا ہے، جیسے ہی نامزدگیوں کا عمل ختم ہو گا، انتخابی مہم میں تیزی لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اسی سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی 27 اپریل کو حیدرآباد آئیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بی جے پی لیڈروں کے ساتھ انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مودی ہائی ٹیک سٹی نوواٹیل میں آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کریں گے۔

جن علاقوں میں خواندگی زیادہ ہے وہاں ووٹنگ کا فیصد بڑھانے کے مقصد سے ان سے بات کریں گے۔ مودی کے دورے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی ریاست آئیں گے۔

وہ انتخابی حکمت عملی پر بی جے پی کے اہم قائدین سے تبادلہ خیال اور رہنمائی کریں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی جلد ہی ریاست کا دورہ کریں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *