[]
نئی دہلی: انڈیگو کی پیرنٹ فرم انٹر گلوب انٹر پرائزس اور امریکہ کی آرچر ایوی ایشن نے ہندوستان میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی سرویس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اگر منصوبہ کے مطابق کام ہوتا ہے تو 2026 تک ان خدمات کا آغاز ہوجائے گا۔
یہ ہوائی ٹیکسی سروس مسافروں کو کناٹ پلیس سے گروگرام تک صرف سات منٹ میں پہنچادے گی جبکہ کار سے دونوں مقامات کا فاصلہ 90 منٹ میں طے ہوتا ہے۔
معاہدہ کے مطابق آرچر ایوی ایشن 200 الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ (ای وی ٹی او ایل) ٹیکسیاں (طیارے) فراہم کرے گی۔ ہر ایک ہوائی ٹیکسی میں پائلٹ کے علاوہ چار مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔
ایئر ٹیکسی میں بالکل کم شور اور بہتر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی طرح کام کرتی ہے۔ شروعات میں دہلی کے علاوہ ممبئی اور بنگلور میں بھی ہوائی ٹیکسی خدمات متعارف کرنے کا منصوبہ ہے۔
اپنے مشترکہ منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، انٹر گلوب اور آرچر ایوی ایشن نے دہلی کے علاوہ ممبئی اور بنگلور میں بھی اسی طرح کی ٹیکسی سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔
دہلی میں ہوائی ٹیکسی سروس کی قیمت کتنی ہوگی؟
آرچر ایوی ایشن کے ایگزیکٹیوز کا اندازہ ہے کہ دہلی کناٹ پلیس سے ہریانہ کے گروگرام تک پانچ سیٹوں والی ایئر ٹیکسی میں سات منٹ کی پرواز کی قیمت 2,000 سے 3,000 روپے تک ہو سکتی ہے۔
امکان ہے کہ امریکی کمپنی کو اگلے سال سرٹیفیکیشن حاصل ہوجائے گا جس کے بعد کمپنی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن (DGCA) کے ساتھ سرٹیفیکیشن کا عمل شروع کرے گی۔
گولڈسٹین نے مزید بتایا کہ کمپنی 2026 میں ہندوستان میں اپنی خدمات شروع کرنے کی توقع رکھتی ہے۔ شروع میں آرچر ایوی ایشن دہلی، ممبئی اور بنگلورو پر توجہ مرکوز کرے گی۔