[]
حیدرآباد: محترمہ عذرا فاطمہ ایس اے گورنمنٹ ہائی اسکول طویلہ ڈونگر سنگھ حافظ بابا نگر بنت جناب محمد وہاب الدین زوجہ محمد عبدالمجیب کو 6 اگست کو سالار ملت آڈیٹوریم خواجہ شوق ہال موتی گلی میں منعقدہ تقریب میں صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے بسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا۔
محترمہ کا پہلا تقرر 2001 میں جی جی ایچ ایس فلک نما پر عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول حسینی علم اور گورنمنٹ ہائی اسکول وٹے پلی پر بھی خدمات انجام دیں۔
انڈین ریڈ کراس سوسائٹی حیدرآباد ڈسٹرکٹ برانچ نے بھی معروف سماجی خدمات کے عوض میں انہیں ایوارڈ سے نوازا تھا۔
ایوارڈ ملنے پر صدر مدرس محمد عبدالقدیر ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر خواجہ مکرم بنڈلہ گوڑہ زون‘ اسٹاف اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباد دی۔