[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب عبداللہ بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہیان اور عبداللہ بن زائد نے گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں سیلاب کی وجہ سے پیش آنے والے حوادث پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران سیلاب متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے پر آمادہ ہے۔
دونوں رہنماوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد شروع کی جائے۔