حیدرآباد میں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی شر انگیزی۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

[]

حیدرآباد میں چہارشنبہ کو رام نومی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں زعفرانی تنظیموں نے شوبھا یاترا نکالی۔ اس موقع پر حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرنے والی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے بھی شوبھا یاترا میں حصہ لیا۔

 

اس دوران وہ شوبھا یاترا میں کھلی گاڑی میں سوار تھیں ایک موقع پر جب یاترا بیگم بازار کے سدی عنبر کے پاس پہنچی تو مادھوی لتا مسجد کو دیکھ کر پرجوش ہوگئیں اور مسجد کو دیکھتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں سے تیر کمان چلانے لگی۔ بی جے پی لیڈر کی اس حرکت سے یاترا میں شامل شرکا نے جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئے۔

 

اس شر انگیزی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور نٹیزنس ان پر تنقیدیں کررہے ہیں کہ انتخابی ماحول میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی اوچھی کوشش ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *