حیدرآباد میں خانگی ٹراویلس کی بس کو آگ لگ گئی۔ ویڈیو وائرل

[]

حیدرآباد۔ حیدرآباد سے چھتیس گڑھ جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس کو آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا۔

 

پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق چھتیس گڑھ کی خانگی ٹراویلس کی بس کل شام 7بجے روانہ ہورہی تھی کہ بس میں 30مسافرین سوار تھے۔ کوم پلی سے 2کلو میٹر کی دور جانے کے بعد ایک مسافر نے اپنا سل فون چارجنگ کے لئے لگایا جس کے ساتھ دھواں نکلنے لگا اورآگ بھڑک اٹھی۔

 

ڈرائیور نے فوری طور پر سڑک کے کنارہ بس روک دی اور تمام مسافرین کو اتاردیا۔ اس کے بعد بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی جیڈی میٹلہ سے فائر انجنوں کو طلب کیا گیا اورآگ بجھائی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *