ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورت پر تبادلہ خیال

[]

مہر نیوز کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں قبضے میں لئے گئے اسرائیلی جہاز میں موجود روسی شہری کے حوالے سے بات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کی مزید تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔

 یاد رہے کہ ایران کی نیوی نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک اسرائیلی کارگو جہاز کو سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے قبضے میں لیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *