بھدراچلم میں درجہ حرارت 42.2ڈگری سلسیس درج

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ،کھمم، نلگنڈہ، بھدرادری کوتہ گوڑم،سوریاپیٹ اور محبوب آباد میں بعض مقامات پربدھ کو گرمی کی لہر کی برقراری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات کومنچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، کھمم، نلگنڈہ، ورنگل، ہنمکنڈہ، ناگرکرنول، بھدرادری کوتہ گوڑم، سوریا پیٹ اور محبوب آباد میں اسی طرح کی صورتحال کی برقراری کا امکان ہے۔

آئندہ دو دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.2ڈگری سلسیس بھدراچلم میں درج کیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *