[]
نئی دہلی: سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل ہوئی ہے کہ وہ 15 فروری کے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔
اس فیصلہ کے تحت سپریم کورٹ نے مودی حکومت کی الیکٹورل بانڈس اسکیم کو رد کردیا تھا۔
درخواست ِ نظرثانی وکیل میتھیوز جے نیدمپارا نے داخل کی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت یہ نوٹس لینے میں ناکام رہی کہ اس مسئلہ پر رائے عامہ بٹی ہوئی ہے۔ اس ملک کے عوام کی اکثریت اسکیم کی حامی ہوسکتی ہے۔