فوجی سربراہ جنرل پانڈے کا دورہ ازبکستان شروع

[]

نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کے دن ازبکستان کا 4 روزہ دورہ شروع کیا جس کا مقصد باہمی فوجی اشتراک کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

وہ وسط ایشیائی ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت سے وسیع تر بات چیت کریں گے۔

وزارت ِ دفاع نے جنرل کے دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھاوا دینے کا ”اہم قدم“ قراردیا۔

وہ منگل کے دن تاشقند میں لال بہادر شاستری میموریل اور چہارشنبہ کو سمرقند جائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *