تاریخ کے جھروکوں سے، 15 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 15 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1452۔ اٹلی کے عظیم مصور لیونارڈ دا ونچی کی پیدائش ہوئی۔

1469۔ سکھ مذہب کی بانی گرو نانک دیو کی پیدائش ہوئی۔

1563۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو کی پیدائش ہوئی۔

1654۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈ نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔

1658۔ دھرمت کی جنگ میں اورنگ زیب نے دارا شکوہ اور مغل بادشاہ شاہجہاں کے نمائندہ راجہ جسونت سنگھ کو اسی روز شکست دی۔

1689۔ فرانس نے اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1817۔ امریکہ میں سماعت سے محروم بچوں کے لئے پہلا اسکول کھولا گیا۔

1895۔ لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے رائے گڑھ قلعہ میں شیواجی اتسو آج ہی کے دن شروع کیا۔

1896۔ ایتھنس میں پہلے اولمپک کھیلوں کا اختتام۔

1912۔ 2200 مسافروں اور عملہ کے اراکین کو لیکر جانے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز ’ٹائٹنک‘ اپنے پہلے سفر میں آج ہی روز برف کے تودے سے ٹکرانے کے بعد نیو فاوونڈلینڈ میں غرقاب ہوگیا۔ اس حادثہ میں 1523 افراد ہلاک ہوئے۔

1923۔ ڈائبٹیس (ذیابیطس) سے متاثر لوگوں کے لئے انسولین بازار میں دستیاب ہوئی۔

1927۔ سوئٹزرلینڈ اور اس وقت کے سوویت یونین (یو ایس ایس آر) سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے راضی۔

1948۔ ہماچل پردیش کا قیام اسی روز عمل میں آیا۔

1952۔ نیویارک کا فرینکلن بینک کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والا پہلا بینک اسی روز بنا۔

1955۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1966۔ مصور نند لال بوس کا انتقال آج ہی کے دن ہوا۔

1986۔ مشہور مصور نند لال بوس کی وفات۔

1989۔ انگلینڈ کے شیفلیڈ فٹبال اسٹیڈیم میں ہوئی افراتفری سے 95 افراد جاں بحق۔

1991۔لندن میں ایسٹ یوروپ بنک کا قیام۔

1994۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قیام کے بعد ہندستان سمیت 124 ملکوں نے تجارت اور ٹیکس کے لئے عام معاہدے پر دستخط کئے۔

1997۔ مسلمانوں کے مقدس مقام مکہ کے نزدیک منیٰ میں حاجیوں کے لئے بنائے گئے عارضی کیمپوں میں لگی خوفناک آگ میں اسی روز 323 عازمین حج کی موت ہوئی۔

2000۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون کی اپیل کے ساتھ جی ۔ 77 چوٹی کانفرنس ہوانا میں منعقد ہوئی۔

2003۔ برطانیہ میں آئرش ری پبلکن آرمی نے ہتھیار ڈال دینے کا فیصلہ کیا۔

2004۔ راجیو گاندھی قتل کیس سے وابستہ ایل ٹی ٹی ای دہشت گرد مرلی ردھرن کا کولمبو میں قتل ہوا۔

2012۔ پاکستان کی ایک جیل پر حملے کے بعد 400 دہشت گرد فرار ہوئے۔

2013۔ نکولس مدرو ، ونیزویلا کے صدر بنے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *