[]
حیدرآباد: حیدرآباد سے ایک انہتائی شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل جواہر نگر علاقہ میں ایک شخص نے لڑکی کو سڑک پر سرعام برہنہ کر دیا۔ اس وقت ملزم کی والدہ بھی اس کے ساتھ تھیں۔ یہ سارا واقعہ سکیورٹی کیمرے میں قید ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل گیا، جس پر کافی برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ خاتون اتوار کی رات تقریباً 8 بجے کپڑے کی دکان سے واپس آ رہی تھی کہ ملزم نے اسے نامناسب طریقہ سے چھوا۔ خاتون نے اعتراض کیا جس کے بعد ملزم مشتعل ہو گیا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر سڑک پر برہنہ کر دیا۔
واقعہ کے وقت ایک اور خاتون جو دو پہیہ گاڑی پر گزر رہی تھی، وہاں رکی اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ شخص اس عورت پر بھی غصے کا اظہار کرنے لگا۔
اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر شخص کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کے وقت کچھ خواتین نے متاثرہ کو نیلی پلاسٹک کی چادر سے ڈھانپ رکھا تھا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ اس شخص کی ماں نے اپنے بیٹے کو روکنے یا خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ اس معاملے میں، سیکشن 354 (b)، 323، 506 r/w 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ماں کو بھی اپنے بیٹے کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
اسی علاقہ میں رہنے والی خاتون نے اس پورے معاملہ پر کہا کہ ملک میں خواتین کو محفوظ محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ منی پور میں جو کچھ ہوا اس کے صرف دو ماہ بعد ایسا واقعہ ایمان کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔
اسی دوران پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ انہوں نے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں کسی بھی غیر سماجی سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ وہ مناسب کارروائی کر سکیں۔