[]
ممبئی: مقامی عدالت نے پیر کے دن ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کانسٹیبل چیتن سنگھ کی پولیس ریمانڈ 11 اگست تک بڑھادی جس نے چلتی ٹرین میں اپنے سینئر عہدیدار اور 3 مسافرین کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس(جی آر پی) نے یہ کہتے ہوئے اس کی تحویل میں 7 دن کی توسیع چاہی کہ گواہوں کی شناخت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالنا ضروری ہے۔ مجسٹریٹ نے تاہم چیتن سنگھ کی پولیس تحویل 11 اگست تک بڑھادی۔
جی آر پی نے آئی پی سی کی دفعہ 153A کا اضافہ کردیا ہے۔ یہ دفعہ مذہب کی بنیادپر مختلف گروپس کے مابین دشمنی کو بڑھاوا دینے سے متعلق ہے۔ 31 اگست کو جئے پور۔ ممبئی سنٹرل ایکسپریس میں پال گھر ریلوے اسٹیشن کے قریب فائرنگ ہوئی تھی۔
ملزم کانسٹیبل 34 سالہ چیتن سنگھ نے اپنے سینئر آر پی ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹرٹیکارام مینا اور دیگر 3 مسافرین کو چلتی گاڑی میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
میرا روڈ اسٹیشن کے قریب مسافرین نے چین کھینچ کر ٹرین رکوائی تھی اور کانسٹیبل کو جو فرارہونے کی کوشش کررہا تھا‘ ہتھیار کے ساتھ پکڑلیا گیا۔