شوز کے سول پر لفظ اللہ ملائشیاء کی کمپنی کا اظہار معذرت

[]

کوالالمپور: ملائشیاء کی ایک شو کمپنی نے معذرت کا اظہار کیا ہے اور اس کے فٹ ویر کی فروختگی روک دی ہے کیونکہ بعض مسلمانوں نے بتایا تھا کہ لوگو کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ عربی میں اللہ پڑھا جاتا ہے۔

ورنس ہولڈنگس نے کہا کہ بعض اونچی ہیل کے جوتوں کے سولس پر لوگو کا اسٹامپ لگایا گیا ہے۔ اُس نے اعتراف کیا کہ تاہم ڈیزائن میں نقائص کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ لوگو کی غلط تشریح ہورہی ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اُس نے فوری طور پر ان جوتوں کی فروختگی کو روک دیا ہے اور جن گاہکوں نے ان کی خریدی کی تھی ان کے پیسے واپس کردیئے ہیں۔ ورنس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا ”ہمارا ہرگز یہ ارادہ نہیں تھا کہ ایسا لوگو بنائیں جس سے کسی مذہب یا عقیدہ کی اہانت ہوتی ہو۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے آج ورنس اسٹور سے زائداز 1100 شوز کو ضبط کرلیا۔ محکمہ اشاعت اسلام جو ملائشیاء میں اسلامی امور سے نمٹنے والی ایجنسی ہے اس کی جانب سے کمپنی کے بانی این جی چان ہو کے نام سمن جاری کیا گیا ہے۔

این جی نے کہا کہ جو بے چینی پیدا ہوئی ہے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس پر میں افسوس و ندامت کا اظہار کرتا ہو۔ انہوں نے بتایا ”مجھے امید ہے کہ ہم اس واقعہ سے سیکھیں گے اور مستقبل میں کافی محتاط و حساس رہیں گے“۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *