’اگر یہ حکومت دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے‘، وزیر خزانہ کے شوہر کا سنسنی خیز دعویٰ

[]

نرملا سیتا رمن کے شوہر پرکلا نے پورے ملک میں منی پور جیسی صورتحال پیدا ہونے سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ابھی آپ محسوس کر رہے ہیں کہ منی پور میں تشدد ہو رہا ہے، اس لیے ہمارے یہاں اس کے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آپ کو ایسا سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ جو کچھ آج منی پور میں ہو رہا ہے، وہ کل کو آپ کے یا ہماری ریاست میں بھی ہو سکتا ہے۔ ابھی لداخ، منی پور میں جیسے حالات ہیں یا پھر کسانوں کے ساتھ جیسا سلوک ہوا ہے، وہ پورے ملک میں ہو جائےگا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *