پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس کانسٹیبل نے اتوار کی صبح اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس نے یہاں بتایا کہ حسینی عالم پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں کبوتر خانہ پولیس اسٹیشن چوکی میں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کانسٹیبل کی شناخت بالیشور کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کرنول ضلع کے لکشمی پور اچمپیٹ منڈل سے 1995 بیچ کا تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کانسٹیبل تھا۔

اطلاع ملنے پر ساؤتھ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) پوچھ گچھ کے لیے موقع پر پہنچے۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ لے جایا گیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کانسٹیبل نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *