صہیونی وزارت انصاف پر سائبر حملہ، حساس معلومات چوری

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے سکائی نیوز عربی کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزارت انصاف پر وسیع سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

وزارت انصاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے میں اہم اور حساس معلومات چوری کی گئی ہیں۔ متعلقہ ادارے حملے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب غیر معروف گروہ انانیموس برائے عدالت نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے کئی مرحلوں پر مشتمل سائبر حملے میں صہیونی وزارت انصاف کی حساس معلومات چوری کی ہیں جو حیرت انگیز اور ان  کا حجم 300 گیگا بائٹ کے قریب ہے۔

گروہ نے مزید کہا ہے کہ معلومات میں خطوط، رسمی اسناد اور کارکنوں کے ایمیل ایڈریس اور دیگر اطلاعات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کمزور سیکورٹی سٹرکچر کی وجہ سے اسرائیلی ویب سائٹس پر سائبر حملے معمول بن چکے ہیں جس میں مختلف اداروں کی حساس معلومات چوری کی جاتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *