لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کا انتخابی منشور ’نیائے پتر‘ جاری (ویڈیو)

[]

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن کے لئے جمعہ کے دن جاری کانگریس کے منشور میں اپرنٹس شپ کا حق‘ ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی اور درج فہرست ذاتوں و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی حد ریزرویشن 50 فیصد سے بڑھانے دستوری ترمیم کے وعدہ کئے گئے۔

پانچ نیائے 25 گارنٹیز پر مرکوم منشور اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس میں کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے اور سابق صدور سونیا گاندھی و راہول گاندھی کی موجودگی میں جاری ہوا۔ منشور میں جسے نیائے پتر کا نام دیا گیا‘ اپوزیشن جماعت نے کہا کہ وہ برسراقتدار آنے پر سبھی ذاتوں اور برادریوں کے معاشی کمزور طبقات کو نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں بھیدبھاؤ کے بغیر 10 فیصد کوٹہ دے گی۔

اس نے یہ بھی وعدہ کیا کہ مرکزی حکومت میں ہر سطح پر منظورہ اسامیوں میں تقریباً 30لاکھ جائیدادیں پر کی جائیں گی۔ علاج معالجہ کے یکساں نظام کے لئے 25 لاکھ تک کے کیش لیس انشورنس راجستھان ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ پارٹی نے وعدہ کیا کہ وہ برسراقتدار آنے پر دستوری ترمیم کرکے درج فہرست ذاتوں‘ قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن کی حد موجودہ 50 فیصد سے زائد کردے گی۔ کانگریس نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک گیر سطح پر سماجی۔

معاشی اور ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے گی۔ کانگریس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہب‘ زبان اور ذات پات سے آگے دیکھیں اور دانشمندانہ فیصلہ کریں تاکہ جمہوری حکومت قائم ہو۔ کانگریس نے کہا کہ عام انتخابات طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

اس نے کہا کہ 25 سال سے کم عمر کے ہر ڈپلوما ہولڈر یا گریجویٹ کو ایک سال کی اپرنٹس شپ فراہم کرنے کے لئے نیا ”رائٹ ٹو اپرنٹس شپ ایکٹ“ بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے لئے قانونی گارنٹی دی جائے گی۔ پارٹی نے اپنے منشور میں یہ بھی کہا کہ ہم جموں وکشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ فوری بحال کردیں گے۔

تعمیرات اور شہری انفرااسٹرکچر کے احیاء میں شہری غریبوں کے لئے اربن ایمپلائمنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ کانگریس نے کہا کہ وہ اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی۔ مسلح افواج کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ اپنی نارمل بھرتی بحال کردیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ سبھی سے میری خواہش ہے کہ ہمارے منشور کو غور سے دیکھیں۔ آپ کو اس میں ہمارے ملک کی شاندار تصویر دکھائی دے گی۔

کھرگے نے کہا کہ ہم برسراقتدار آنے کے بعد غریبوں کے لئے دروازے کھول دیں گے۔ آئی اے این ایس کے بموجب کانگریس صدرملیکارجن کھرگے نے جمعہ کے دن 2024کے لوک سبھا الیکشن کے لئے پارٹی کا”پانچ نیائے“منشور جاری کیا۔ پارٹی نے کہا کہ وہ سارے ملک میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے گی۔ وہ اپنی پانچ نیائے اور 25گارنٹیز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سماج کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔

یوپی اے حکومت کے وزیر فینانس پی چدمبرم نے مودی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے معیشت کی رفتار سست کردی۔ انہوں نے کہا کہ یوپی اے 1 دورِ حکومت میں معیشت نے 8.5 فیصد کی شرح سے فروغ پایا تھا۔ منموہن سنگھ حکومت کے 10 سالہ دور میں اوسط شرح ترقی 7.5 فیصد تھی جبکہ بی جے پی دورِ حکومت میں یہ شرح 6.7 فیصد اور 5.8 فیصد ہوگئی۔ چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے 2019 میں جو اندیشے ظاہر کئے تھے وہ بی جے پی دورِ حکومت میں درست ثابت ہوئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *