ایڈیٹر اردولیکس ذیشان علی کے نانا جناب محمد غوث ریٹائرڈ اسسٹنٹ جنرل مینجر کا انتقال

[]

اردولیکس کے ایڈیٹر ذیشان علی زاہد کے نانا جناب محمد غوث ریٹائرڈ اسسٹنٹ جنرل مینجر ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینکس کریم نگر کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ مسجد محسنہ امبیڈکر نگر کریم نگر میں ادا کی گئی اور تدفین سواران قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم کا شمار جگتیال کے گایتری کوآپریٹو بینک کے بانی ڈائرکٹر میں ہوتا ہے اور وہ بینک کے قیام سے چند دن قبل تک سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ مرحوم محمد غوث، جناب یعقوب صاحب مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر کے بھائی اور اسٹاف رپورٹر اعتماد حیدرآباد افتخار علی واجد کے ماموں تھے مزید تفصیلات8121415112 فون نمبر پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *