نظام آباد کے سید پرویز علی کا حالت روزہ میں انتقال

[]

 

نظام آباد:5/اپریل (نیوز اینڈویوزمیڈیا سرویس) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ سید پرویز علی (ولد سید ممتاز علی موظف الکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ نظام آباد تلنگانہ) منیجر میور ہوٹل کا بعمر 45سال افطار سے قبل بحالت روزہ میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال پرملال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ قدیم قبرستان بودھن روڈ پر بوقت 2:30بجے ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہے۔ عامتہ المسلمین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے مفتی سید ماجد علی سیل نمبر:8977160570پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *