گیان واپی مسجد سروے کا بائیکاٹ کرنے مسلم فریق کی دھمکی

[]

وارانسی۔(یوپی): گیان واپی مسجد وارانسی کے سروے کا آج تیسرا دن تھا۔ مسلم فریق نے خبردارکیاکہ ہندو مذہبی علامات پائے جانے کی ”افواہیں“ پھیلائی گئیں تو وہ سروے کا بائیکاٹ کردے گا۔ سرکاری وکیل راجیش مشرا نے بتایاکہ اتوار کے دن سروے صبح 8بجے کے آس پاس شروع ہوا اور شام 5:00بجے تک جاری رہا۔

 ہندو فریق کے ایک وکیل سدھیرترپاٹھی نے ہفتہ کے دن کہاتھاکہ کل سروے کیلئے ڈیفرنشیل گلوبل پوزیشننگ سسٹم(ڈی جی پی ایس) اور دیگر تکینک ومشینوں کا استعمال کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوفریق تاحال سروے کے کام سے مطمئن ہے۔

 گیان واپی مسجد کو چلانے والی انجمن انتظامیہ مساجد کے جوائنٹ سکریٹری سیدمحمدیٰسین نے اتوار کے دن کہا کہ مسلم فریق اور اس کے وکلاء نے سروے کے دوسرے دن اس میں حصہ لیا۔ مسلم فریق نے جمعہ کے دن حصہ نہیں لیاتھا۔

انہوں نے الزام عائد کیاتھا کہ میڈیا کے ایک گوشہ میں یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ تہہ خانہ کے سروے میں مورتیاں‘ ترشول اور کلش پایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے کا سلسلہ نہ رکا تو مسلم فریق سروے کا پھربائیکاٹ کردے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *