اسرائیل کا دمشق میں تہران کے سفارتخانہ پر حملہ، 7 ایرانی اہلکاروں سمیت 11 افراد جان بحق، ایران کا سخت رد عمل

[]

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا، ’’مجرم اسرائیلی دشمن کی یہ کارروائی اپنی مسلسل شکستوں اور غزہ کے لوگوں کی ثابت قدمی کے بعد ہوئی ہے۔ دشمن غزہ جنگ میں قتل عام کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔‘‘

دریں اثنا، ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اس کارروائی کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دمشق میں تہران کے سفارت خانے پر اسرائیلی بمباری پر سنگین ردعمل ظاہر کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *