قونصل خانے پر حملے کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملہ سفارتی تعلقات کے بین الاقوامی قانون اور ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اس بربریت کے خلاف اقدام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران حملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔ دمشق میں ہونے والی دہشت گردی کی ساری ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

کنعانی نے کہا کہ ایران واقعے کے بعد اسی نوعیت کا جوابی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ صہیونی حکومت کو جارحیت کے بعد شدید ردعمل اور تنبیہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *