یوپی: بدایوں واقع پٹاخہ گودام میں دھماکہ، 2 منزلہ مکان منہدم، 5 افراد ملبہ میں دبے

[]

دھماکہ کی آواز سن کر لوگ فوراً جائے حادثہ کی جانب دوڑے۔ لوگوں نے فوری طور پر پولیس کواطلاع دی۔ پولیس نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیم کو طلب کیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے اختر اور اس کے ایک بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا جب کہ اس کی بیوی اور ایک بچے سمیت تین افراد ہنوز ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم انہیں بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بلسی کے ایس ڈی ایم، سی او اور دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی اختر اور اس کے ایک بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *