ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن ایوارڈ

[]

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کے دن ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ بھارت رتن بی جے پی کے سینئر قائد اور سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی کو نئی دہلی میں ان کے بنگلہ پر پہنچ کرعطا کیا۔ تقریب میں نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکر‘ وزیراعظم نریندرمودی‘ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ‘ وزیرداخلہ امیت شاہ اور اڈوانی کے ارکان خاندان موجود تھے۔

 اڈوانی کی پیدائش 1927ء میں کراچی میں ہوئی تھی۔ وہ بٹوارے کے بعد 1947ء میں ہندوستان چلے آئے تھے۔ 96 سالہ اڈوانی‘ جون 2002تامئی 2004ملک کے نائب وزیراعظم رہے۔ وہ اکتوبر1999 تا مئی 2004مرکزی وزیرداخلہ تھے۔ وہ کئی مرتبہ بی جے پی کے صدربھی رہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *