اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی

[]

نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کجریوال کی گرفتاری کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کو اکسائز پالیسی سے مربوط منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گہلوت‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹر دفتر پہنچ چکے ہیں۔ 49 سالہ کیلاش گہلوت حلقہ نجف گڑھ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیرقیادت دہلی حکومت میں وہ وزیر ٹرانسپورٹ‘ داخلہ اور قانون کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ای ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ اکسائز پالیسی اسکام سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے تحقیقات کرنے والی ایجنسی نے انہیں طلب کیا ہے۔

گہلوت سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے حاضر رہیں اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق کیلاش گہلوت اُس گروپ کا حصہ ہیں جس کی جانب سے شراب سے متعلق پالیسی مسودہ تیار کیا گیا اور اس کا جنوبی ریاست کے ایک گروپ پر افشاء ہوگیا۔

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو کیس کے سلسلہ میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔ ان سے قبل سابق ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیہ اورعام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *