[]
حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ایک کمپنی سے 150کروڑ روپے مالیت کے الیکٹورل بانڈس حاصل کرنے کے بعدمرکزی حکومت نے ٹیلی کام پالیسی تبدیل کردی ہے۔
اسد الدین اویسی نے ادعا کرنے ہوئے بتایا کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ پالیسی میں تبدیلی سے کس کو فائدہ ہوا ہے۔
صدرمجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اویسی نے کہا کہ اگر2G اسکام تھا تو یہ کیا ہے۔
صدر مجلس نے مزید بتایا ہے کہ الیکٹورل بانڈس کے ذریعہ150 کروڑ روپے کا این ڈی اے حکومت نے عطیہ لیا اور ٹیلی کام پالیسی کو تبدیل کردیا۔
ایک دوسرے پوسٹ میں اسد اویسی نے کہا کہ ملک کے عوام کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وزیر اعظم نریندر مودی کا انتخاب کیا جانا چاہئے یا نہیں۔