بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی

[]

حیدرآباد : بیٹے کی مسلسل ہراسانی اورحملہ سے تنگ آکر ایک ذہنی پریشانی کے شکار ضعیف شخص نے خودکشی کی کوشش کی۔

بیٹے کی ہراسانی اور ضعیفی میں مناسب دیکھی بھال نہ ہونے کی صورت میں اس نے دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق جوگولامباگدوال ضلع سے تعلق رکھنے والا70سالہ راملو،شہرحیدرآبادکے خیریت آباد میں مزدوری کیا کرتا تھا۔

اس کی بیوی، بیٹا اور بیٹی ہیں تاہم چند برسوں سے اس کا بیٹا اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہراساں کررہا تھا اور اس کی مناسب دیکھ بھال بھی نہیں کررہا تھا جس پر مایوسی کے عالم میں اس نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔

منصوبہ کے تحت اس نے منگل کو کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی تاہم مقامی افراد نے اس کو فوری طورپر خیریت آباد کے ایک اسپتال منتقل کیا جہاں وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیرعلاج تھا تاہم گذشتہ شام خیریت آباد ریلوے گیٹ کے قریب ٹرین کے سامنے کودکر اس نے خودکشی کی کوشش کی جس میں وہ زخمی ہوگیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کو علاج کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *