تاج محل کو ایک ہندو مندر تیجومہالیہ قرار دینے کا مطالبہ

[]

آگرہ(اترپردیش): اترپردیش میں آگرہ کی عدالت میں ایک تازہ درخواست داخل کی گئی ہے اور تاج محل کو ایک ہندو مندر تیجومہالیہ قراردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چہارشنبہ کے روز دائر کی گئی درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ تمام اسلامی سرگرمیاں اور کسی عبادت گاہ کے لئے غیرموزوں دیگر مشقیں روک دی جائیں۔ اس معاملہ کی 9 اپریل کو سماعت ہوگی۔

ایڈوکیٹ اجئے پرتاپ سنگھ نے شری بھگوان شری تیجومہادیو کے سرپرست اور یوگیشور شری کرشنا جنم استھان سیوا سنگھ ٹرسٹ اور شتریہ شکتی پیتھ وکاس ٹرسٹ کے صدر کی حیثیت سے یہ درخواست داخل کی ہے۔

درخواست گزار نے اپنے دعویٰ کی تائید میں کئی تاریخی کتب کا حوالہ دیا ہے کہ تاج محل کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے سے پہلے یہ ڈھانچہ ایک تاریخ رکھتا ہے۔

تاج محل کو شیومندر قراردینے کے لئے باربار درخواستیں داخل کی جارہی ہیں۔ ان میں سے بعض درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ہنوز زیرالتوا ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *