[]
نئی دہلی: یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ پانی پینا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے، لیکن اگر ہم آپ کو بتائیں کہ زیادہ پانی پینا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے تو کیا آپ یقین کریں گے؟ لیکن یہ سچ ہے امریکہ میں ایسا عجیب وغریب واقعہ پیش آچکا ہے۔ زیادہ پانی پینے کی وجہہ سے ایک امریکی خاتون کی موت ہو گئی کیونکہ 35 سالہ خاتون نے20 منٹ میں 4 لیٹر پانی پی لیا تھا۔
ایشلے نامی خاتون اپنے شوہراوربچوں کے ساتھ تفریح کیلئے انڈیانا گئی ہوئی تھی اس نے 20 منٹ میں 4 لیٹر پانی پی لیا تھا۔ ایشلے کے بھائی ڈیون ملر کے مطابق ایشلے نے 20 منٹ کے اندر اندر 4 لیٹر پانی پیا۔ اتنی مقدار میں پانی پینے کیلئےعام طور پر ایک شخص کو پورا دن لگتا ہے۔
دراصل یہ خاتون ڈی ہائیڈریشن کے عارضہ کا شکار تھی جس کی وجہہ سے پانی کی کمی سے اسے سر میں درد ہونے لگا۔ ایشلے نے چند منٹوں میں 2 لیٹر پانی پی لیا تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ اس کے بعد تقریباً 20 منٹ کے اندر اس نے 4 لیٹر پانی پی لیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ زیادہ مقدار میں پانی پینے کے بعد ایشلے اچانک بے ہوش ہو گئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹرس کے مطابق ایشلے کی اچانک موت کی وجہ پانی کا زہریلا ہونا ہے۔ ایشلے کے دماغ میں سوجن کی وجہ سے جسم کے اعضاء کو خون کی فراہمی رک گئی تھی۔
پانی کے زہریلے ہونے کا مطلب ہے کہ جب کوئی شخص بہت زیادہ پانی استعمال کرتا ہے تو اس میں موجود الیکٹرولائٹس خون میں گھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے قئے، سر درد، الجھن، تھکاوٹ، متلی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایشلے کے بھائی کے مطابق اگر وہ پانی ایک ساتھ پینے کے بجائے آہستہ آہستہ پیتی تو شاید آج وہ زندہ ہوتی۔