سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ کی جیت، کھڑگے ۔ پرینکا گاندھی

[]

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹر ی پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے جمعہ کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت بحال کرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے اسے سچ کی جیت کی بتائی۔

کھڑگے نے ٹوئیٹ کیا”سچ کی ہی جیت ہوتی ہے۔ہم مسٹر گاندھی کو راحت دینے والی سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔انصاف مل گیا ہے۔اس انصاف سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور اس سے آئین کو بچا لیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے گاندھی کے خلاف بی جے پی کی سازش کا پردہ فاش ہوا ہے۔

اس کے لئے حزب اختلاف کے لیڈروں کو نقصان دہ طریقے سے نشانہ بنانا بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ وہ لوگوں کے فیصلے کا احترام کریں اور ملک کوگڈ گورننس دیں جس پروہ اپنے 10سال کے دور میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔“

واڈرا نے کہا”بھگوان بدھ نے کہا تین چیزیں،سورج، چاند، سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ معزز سپریم کورٹ کومنصفانہ فیصلے دینے کے لئے شکریہ۔ ستیہ میو جئیتے۔“

پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا”ہم مسٹر گاندھی کو راحت دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔ انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ یہ مسٹر گاندھی کے مضبوط یقین کی جیت ہے۔کوئی بھی طاقت عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔“

کانگریس کمیونیکیشن محکمہ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا،”سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ اور انصاف کی تصدیق کرنے والا ہے۔ بی جے پی کی پوری مشینری کے مسلسل کوششوں کے باوجود گاندھی نے ہار ماننے، جھکنے یا دبنے سے انکار کرتے ہوئے انصافی عمل کو اپنایقین بنایا۔ یہ بی جے پی اور ان کے غلاموں کے لئے ایک سبق ہے،آپ بھلے ہی سب سے گھٹیا حرکت کر سکتے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 ہم ایک حکومت اور ایک پارٹی کے طور پرآ پ کی ناکامیابیوں کو سامنے لانا اور انہیں اجاگر کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے آئینی ہدایات کو قائم رکھیں گے اور اپنی تنظیموں میں یقین بنائے رکھیں گے جنہیں پوری طرح سے بربادکرنا چاہتے ہیں۔“



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *