[]
حیدرآباد: ریاستی وزیر بہبود ایس سی ایس ٹی بی سی واقلیت، کے ایشور نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں ایس سی ایس ٹی بی سی اور اقلیتوں کے صرف291 اقامتی اسکولس تھے۔
بی آر ایس کے 9سال کے اقتدار کے دوران731نئے اقامتی اسکولس اور کالجس قائم کئے گئے ہیں۔
وہ چیف منسٹر کے سی آر سے نمائندگی کرتے ہوئے خواتین اور لڑکوں کے لئے ایک، ایک ڈگری اقامتی کالج قائم کرنے کے اقدامات کریں گے۔
وزیر کے ایشور آج اسمبلی میں ارکان کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 8سال کے دوران ان اقامتی تعلیمی اداروں پر13,528,06 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔
ان تعلیمی اداروں میں 6لاکھ10ہزار غریب طلبہ مفت معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں کے نتائج 95فیصد حاصل کررہے ہیں۔