شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ 19 مارچ کو شہریت ترمیمی قانون 2024 (11 مارچ 2024 کو نوٹیفائی) کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے انڈین یونین مسلم لیگ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ منگل کے لئے درج رجسٹرکیا جائے گا۔

مرکز کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ انہیں کیس درج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن درخواست گزاروں کو شہریت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔

اس سے قبل، کیرالہ کی انڈین یونین مسلم لیگ اور دیگر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں شہریت ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ پر روک لگانے کی فریاد کی گئی تھی۔

ایک الگ درخواست میں، ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا نے شہریت ترمیمی قوانین کو آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر آئینی، امتیازی، صریح طور پر من مانی، غیر معقول اور غیر منطقی ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ سی اے اے – 2019 اور قانون کو جاری رکھنے پر روک لگائے۔ان کا استدلال ہے کہ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرکے سی اے اے سیکولرازم کے تصور کی جڑ پر حملہ کرتا ہے، جو کہ آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *