[]
حیدرآباد:وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے بی جے پی لیڈر جیتندرریڈی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔آج صبح ریونت ریڈی ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی اوررکن کونسل مہیندرریڈی کے ساتھ ملاقات کی۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب حلقہ لوک سبھا محبوب نگر سے ٹکٹ کے خواہشمند جیتندر ریڈی ان کو پارٹی کی جانب سے نظرانداز کرنے پر ناراض ہیں۔
بی جے پی نے ان کے بجائے ڈی کے ارونا کو اس حلقہ سے لوک سبھا کا امیدوار بنایا۔جیتندرریڈی کو لمحہ آخر تک بھی یقین تھا کہ اس حلقہ سے زعفرانی جماعت انہیں امیدوار بنائے گی تاہم پارٹی نے ان کے بجائے ڈی کے ارونا کو امیدوار بنایا۔
چیف منسٹر کی اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔سیاسی حلقوں میں اس بات کی اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ جیتندرریڈی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے تاہم اس ملاقات کے بعد جیتندرریڈی یا پھر وزیراعلی کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔