[]
راہل گاندھی نے کہا، ’’کسانوں پر مختلف قسم کے ٹیکس لاگو کیے جا رہے ہیں۔ کانگریس اس جی ایس ٹی کا مطالعہ کرے گی اور ایک ٹیکس کا پروویژن کرے گی۔ ہماری پوری کوشش رہے گی کہ کسان جی ایس ٹی میں نہ رہیں۔‘‘
اس موقع پر سنجے راؤت نے کہا کہ راہل گاندھی عام لوگوں کی بات سنتے ہیں اور ان پر اپنے خیالات نہیں تھوپتے ہیں۔ پہلے ہم کہتے تھے کہ اندرا گاندھی آئی ہیں، نئی روشنی لائی ہیں۔ آج کے وقت میں ہندوستان اور مہاراشٹر کے لیے وہ روشنی راہل گاندھی ہیں۔‘‘