اورنگ آباد اورعثمان آباد کے بعد اب تاریخی شہر احمد نگر کا نام بھی تبدیل

[]

نئی دہلی: ملک بھر میں ناموں کی تبدیلی کی سیاست تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ریاست اترپردیش میں جس طرح مسلم تہذیب کی علامت والے شہروں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں اسی طرز پر چلتے ہوئے ریاست مہاراشٹرا کی ایکناتھ شنڈے حکومت نے بھی نام تبدیل کرنے شروع کردئیے ہیں۔

 

حالیہ عرصہ میں اورنگ آباد و عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کو قانونی شکل دینے کے بعد اب اس حکومت نے ایک اور تاریخی شہر احمد نگر کا بھی نام تبدیل کر دیا ہے۔ ریاستی کابینہ کے فیصلے میں احمد نگر شہر کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے اس کا نام ’پنیہ شلوک اہِلیا دیوی نگر‘ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے ممبئی کے آٹھ لوکل ریلوے اسٹیشنوں کے ناموں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *