اسرائیل کو ہتھیار کی فراہمی بند کی جائے، امریکی سینیٹرز کا مطالبہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو بند کرنے اور جلد جنگ بندی کے لئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی بااثر 8 سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام فوری طور پر بند کرنے کے لئے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ مغربی ممالک میں عوامی حلقے صہیونی حکومت کی دفاعی امداد بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں نےامریکی سینٹ میں غزہ کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس مزید ایک سال تک اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فلسطینی تنظیم زمین کے اندر سرنگوں کو بہترین انداز میں استعمال کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ جاری رہنے کی صورت میں مزید جانی نقصان کا قوی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم کے اقتدار کے لئے خطرات درپیش ہیں۔ اسرائیل میں عوامی سطح پر نتن یاہو کے بارے میں منفی رائے پائی جاتی ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *