[]
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ ہوگا کیونکہ پڑوسی ممالک سے ہندوستان میں آکر بسنے والی غریب اقلیتیں اس کا ووٹ بینک بن جائیں گی۔ کیجریوال نے کہا کہ ’’لوک سبھا انتخابات سے پہلے سی اے اے کو نافذ کرنا بی جے پی کی ’ووٹ بینک کی گندی سیاست‘ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک سی اے اے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر سی اے اے منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں۔‘‘ واضح رہے کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے ذریعے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے 31 دسمبر 2014 سے قبل ہندوستان آئے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔