رمضان المبارک یعنی اللہ کی رحمت کا مہینہ!… محمد مشتاق تجاروی

[]

رمضان المبارک کا مہینہ سراپا رحمت ہے، سراپا مغفرت ہے اور سراپا جہنم کے عذاب سے نجات کا پروانہ ہے۔ اگر تین عشروں کو اس کی رحمت کے تین مظاہر میں تقسیم کرنے کی روایت درست ہے، تو وہ حسن تعلیل ہے۔ اس رب العالمین کی رحمت و مغفرت کے انداز کی کہ جس طرح بارش سے پہلے زمین جھلسی رہتی ہے، سبزہ نام کو نہیں ہوتا، درخت خشک اور خزاں رسیدہ ہو جاتے ہیں۔ جب باراں رحمت نازل ہوتی ہے تو گویا مردہ زمین کو حیات مل گئی، وہ لہلہا اٹھتی ہے، درخت سرسبز ہو جاتے ہیں، ساخوں سے پتے پھوٹ نکلتے ہیں، زمین ایک سبز مخملی فرش سے ڈھک جاتی ہے۔ اسی طرح گویا رمضان المبارک کی آمد اور اس کا پہلا عشرہ اللہ رب العامین کے فیضان اور اجرت کی بارش کا آغاز ہے۔ اس لیے پہلے عشرے کو رحمت کہا جاتا ہے۔

(مضمون نگار جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں)

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *