حیدرآباد میٹرو ریل کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ہندوستانی انفراسٹرکچر پراجکٹ کیلئے انوکھااعزاز قرار دیا

[]

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل کو عالمی شہرت یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ہندوستانی انفراسٹرکچر پراجکٹ کے لیے ایک انوکھااعزاز قرار دیا ہے۔

سوشل انوویشن ریویو کا تازہ ترین ایڈیشن میٹرو ریل کی کامیابی کی کہانی پر شائع کیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے مینجمنٹ طلباء کے کیس اسٹڈی کے طور پر دنیا بھر میں بیشتر پراجکٹس کاوسیع مطالعہ کیاگیا۔

طلبہ نے مینجمنٹ پروفیسر رام ندامولو کی رہنمائی میں ایک کیس اسٹڈی کے طور پر حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا تجزیہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب شہر مزید ترقی کر رہا ہے،میٹرو ریل شہر کی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گی۔

نجی سرمایہ کاری کے ساتھ عوامی فائدے کے پراجکٹس کی تعمیر کیسے ممکن ہے،اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ایک مطالعہ میں واضح کیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *