بی ایس پی اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑے گی: مایاوتی

[]

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اکیلے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کو لے کر غلط فہمیاں اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں عوام الناس سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی تنہا الیکشن لڑنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *